Site icon MASHRIQ URDU

ارچنا پورن سنگھ نے ریکھا کے ساتھ فلم لڑائی میں کام کرنا خواب کی تعبیر قرار دیا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارچنا پورن سنگھ کے لیے اداکارہ ریکھا کے ساتھ فلم میں کام کرنا ایک خواب کا حقیقت میں ڈھلنے جیسا تھا۔

ارچنا پورن سنگھ نے 1989ء میں فلم لڑائی میں ریکھا کے ساتھ کام کیا اور اس بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طویل نوٹ شیئر کیا۔

انہوں نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں لیجنڈ اداکارہ کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا اور اس موقع کی تصویر شیئر کی اور اپنے خواب کا ذکر کیا جوپورا ہوگیا۔

ارچنا پورن سنگھ نے مزید کہا کہ وہ بچپن کے دنوں کو یاد کر رہی تھیں جب وہ ایک چھوٹے سے قصبے میں رہتی تھیں، جب میں نے ریکھا کی فلم ساون بادوں دیکھی تو کافی چھوٹی تھی جب مشکل سے ہی یہ امید تھی کہ وہ کبھی ممبئی جا پائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلآخر یہ خواہش پوری ہوئی اور برسوں بعد میں نے ریکھا جی کے ساتھ فلم لڑائی میں کام کیا، اس دوران ریکھا جی نے مجھے اپنے میک اپ روم میں بلایا اور میک اپ کے حوالے سے مشورے دیئے۔

Exit mobile version