Site icon MASHRIQ URDU

ادیبہ، محقق اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں

arfazahra1762767029 0 600x450 1

معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیںلاہور: ادیبہ، محقق اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا لاہور میں انتقال کر گئیں۔پاکستانی ڈرامہ نگار، ٹی وی ڈرامہ سیریل کے مصنف اور شاعر اصغر ندیم سید نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال کی تصدیق کی۔صدر آصف علی زرداری نے مرحومہ کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور علمی برادری سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی معروف ادبی شخصیت اور دانشور ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کی علم و تدریس، تحقیق اور بالخصوص ارود زبان کے فروغ و ترویج کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹر عارفہ زہرا نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سے بی اے آنرز کیا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ماسٹر کی تعلیم جبکہ یونیورسٹی آف ہوائی ایٹ مینوا سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کیا۔ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ زہرا لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں بطور پرنسپل تعینات رہیں، وہ خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن میں چیئرپرسن بھی رہیں، ڈاکٹر عارفہ نے مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی فراٸض بھی سر انجام دیئے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عارفہ زہرا لاہور کے بارہ دروازوں پر پی ٹی وی پر پروگرام کرتی رہی ہیں۔

Exit mobile version