اداروں کیخلاف مواد شیئر کرنے پر معید پیرزادہ،احمد نورانی سمیت 5 پر مقدمات
مقدمے میں عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمد عمر، نذیر بٹ اور احمد نورانی ملزمان نامزد ہیں۔ ملزمان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈے میں ملوث ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق افواج پاکستان، ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا گیا۔ ملزمان مسلسل سوشل میڈیا پر جھوٹے اور گمراہ کن مواد کی تشہیر میں ملوث رہے۔ مقدمے کے مطابق یہ مواد ریاستی اداروں، خصوصاً افواج پاکستان اور اعلیٰ حکام کے خلاف نفرت انگیزی کا باعث ہے۔
بھارت:پہلگام پر سوشل میڈیا پوسٹس کرنے سے متعدد مسلمان گرفتار