Site icon MASHRIQ URDU

احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کی درخواست دائر

10191954ae5c42a

احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کی درخواست دائر

احمد نورانی کی والدہ نے لاپتہ بیٹوں کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور ایس ایچ او تھانہ نون کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں درخواست ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور عبدالہادی علی چٹھہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھر سے رات 1 بج کر 5 منٹ پر سادہ لباس لوگ دونوں بیٹوں کو اٹھا کر لے گئے۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اغواء کا مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانہ نون میں درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

مسلح جتھوں کے خلاف طاقت ہی استمال ہو گی: ملک احمد خان

Exit mobile version