آڈیو لیک کیس کی سماعت، وزیراعلیٰ کے پی پر فرد جرم کارروائی موخر
اس موقع پر علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی، تاہم وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا گیا۔ عدالت نے ایس ایچ او کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی۔ علی امین گنڈاپور پھر غیر حاضر رہے، جبکہ شریک ملزم اسد فاروق خان عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق خان پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔