
آوارہ کتوں سے شہریوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت، مریم نواز

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے الیکٹرو بس کے لیے ہر سٹاپ پر مخصوص بس سٹینڈ قائم کرنے اور ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ سروے کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں سرکاری سکولوں کے سامنے سڑکوں پر زیبرا کراسنگ یقینی بنانے اور روڈز پر نجی اور سرکاری سکولوں سے پہلے رفتار کم کرنے کے بورڈز نصب کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں سے شہریوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے اس پر فوری توجہ دی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال، مرمت یقینی بنانے کا حکم دیا، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سپتالوں کے اچانک دوروں اور پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صفائی کے لیے درکار ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
