Site icon MASHRIQ URDU

آل راؤنڈر شکیب الحسن پر پابندی لگا دی گئی

آل راؤنڈر
T20 اسکواڈ کا اعلان
پاک بنگلہ ٹی 20

آل راؤنڈر شکیب الحسن پر پابندی لگا دی گئی

خودساختہ جلاوطنی گزارنے والے بنگلادیشی کرکٹر آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

اس کے بعد سوشل  میڈیا  پوسٹ  میں  بنگلا دیش کے نوجوان سپورٹس ایڈوائزر آصف محمود نے سوشل میڈیا پوسٹ میں شکیب کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ سب نے مجھے اس شخص کو دوبارہ بحال نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ لیکن میں درست تھا۔

اس پر  شکیب الحسن نے ایک  اور  پوسٹ میں لکھا کہ  آخرکار کسی نے مان لیا کہ صرف اسی کی وجہ سے میں دوبارہ بنگلا دیش کی جرسی نہیں پہن سکتا، شاید ایک دن میں اپنی مادر  وطن واپس آؤں، میں بنگلادیش سے پیار کرتا ہوں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری،بابر اعظم اور صائم ایوب کی پوزیشن میں تنزلی

Exit mobile version