آفاق احمد کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی
آج عدالت میں آفاق احمد کے وکیل پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ آفاق احمد راستے میں ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔ آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں اشتعال انگیزی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق آفاق احمد کی تقریر کے بعد لوگوں نے ٹینکرز کو آگ لگادی تھی۔