Site icon MASHRIQ URDU

آغاز امریکا نے کیا، خاتمہ ہم کریں گے: ایران

ایران پر پابندیاں ختم

آغاز امریکا نے کیا، خاتمہ ہم کریں گے: ایرانآغاز امریکا نے کیا

ایرانی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکہ کو سخت نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد اب ایران کے لیے جائز اہداف کی فہرست وسیع ہو چکی ہے۔ امریکہ کے خلاف سنگین نتائج رکھنے والے طاقتور آپریشنز متوقع ہیں۔

 امریکی کارروائیوں نے خطے میں ایران کی دفاعی حکمتِ عملی کو نئی سمت دے دی ہے۔ تناز ع میں امریکہ کے داخل ہونے سے جائز اہداف کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے۔ ہم مکمل تیاری کے ساتھ اپنے مفادات کا دفاع کریں گے۔

آغاز امریکا نے کیا

ایرانی ترجمان نے اپنے بیان کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے ان کو گیمبلر (جواری) قرار دے دیا اور کہا کہ مسٹر ٹرمپ جنگ کا آغاز تم نے کیا تھا لیکن ہم اس کو اختتام تک پہنچائیں گے۔

 

 

سفارتکاری کا دروازہ بند ہو چکا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

 

 

 

Exit mobile version