آزاد کشمیر و گلگت بلتستان: ہیلتھ انشورنس سروس بند
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے سروس کی بندش سے قومی اسمبلی کو مطلع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 3 کروڑ 30 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس دی جا رہی ہے، خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ اور بلوچستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ خاندانوں کو سہولت دی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس کی فنڈنگ روک دی ہے، دونوں علاقوں میں سٹیٹ لائف، ہیلتھ انشورنس فراہم نہیں کر رہی۔
اسٹیٹ لائف انشورنس: لاہور زون سینٹرل پاکستان بھر میں نمبر ون