Site icon MASHRIQ URDU

آرٹیکل 191 اے، ریگولر بینچ اختیارِ سماعت طے کر سکتا ہے؟ جسٹس منصور کا سوال

mansoor ali shah 1 1

جسٹس منصور علی شاہ

آرٹیکل 191 اے، ریگولر بینچ اختیارِ سماعت طے کر سکتا ہے؟ آرٹیکل 191 اے کے اختیارِ سماعت سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ آفس سے غلطی ہو گئی ہے، اسی 3 رکنی بینچ کے سامنے کیس فکس نہیں ہوا جس نے گزشتہ سماعت میں کیس سنا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کی جاتی ہے۔

جسٹس مصور علی شاہ کا بطور انتظامی جج سپریم کورٹ بننے سے انکار

عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت میں جسٹس عرفان سعادت بینچ کا حصہ تھے، کیس دوبارہ فکس ہوا تو جسٹس عرفان سعادت خان کے بجائے جسٹس عقیل عباسی بینچ کا حصہ ہیں۔ سپریم کورٹ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسی بینچ کے سامنے کیس لگایا جائے جس نے گزشتہ سماعت میں کیس سنا تھا۔

Exit mobile version