آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام لگایا گیا: شیخ وقاص
پشاور میں کانفرنس میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ناکام ہو کر ہم پر بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام لگاتے ہیں۔ بلاول بھٹو سے پوچھتا ہوں کہ آئی ایم ایف کی کون سی ڈیل ختم کی۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ خسارہ بڑھ گیا ہے۔ کے پی میں الیکشن نہ کرائے جائیں۔ کہتے ہیں کہ یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ یہ واحد وزیرِ اعظم ہیں جنہوں نے 3 سالوں میں 4 معاہدے کیے۔ اس موقع پر مشیرِ خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم شرح نمود ہے۔ معیشت بحال کرنے والے بتائیں کہ شرح نمود اتنی نچلی سطح پر کیسے آگئی۔ عمران خان کے دورِ حکومت میں 6 فیصد سے زیادہ شرح نمو تھی۔ 3 سال میں آئی ایم ایف سے 4 پروگرام لیے گئے۔ ہر سال صنعت کی منفی گروتھ رہی۔ اس کی وجہ سے مہنگائی بڑھی۔ مہنگائی پر آپ نے کیسے کنٹرول کیا ہے؟ ایک کروڑ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ بے روزگاری کے باعث 2022ء میں 8 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر گئے۔ 2023ء میں 8 لاکھ اور 2024ء میں 9 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر گئے۔