Site icon MASHRIQ URDU

آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا: وزیرِ خزانہ

1 6

مشرق اردو،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا: وزیرِ خزانہ

پری بجٹ سیمینار سے خطاب میں کہا کہ عرصے بعد پورا سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگا۔ مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہماری کامیابی ہے۔ 8 سے 9 فیصد ٹیکس پر معاملات نہیں چل سکتے۔ ٹیکس سے ہراسمنٹ کا عنصر نکلنا چاہیے۔ اسٹرکچرل ریفارمز ملک کے لیے کر رہے ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کر رہے۔

محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اجلاس کیلئے امریکا روانہ

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا دائرہ نہ بڑھانے یا ٹیکس چھوٹ کی گنجائش ہی نہیں۔ ٹیکس ریٹرن کا فارم بہت سادہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دورۂ امریکا میں بہت سی کمپنیوں سے ملاقات کی۔ مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ سے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ قومی ایئرلائن کی اچھی ڈیل ہونے کا امکان ہے۔

Exit mobile version