Site icon MASHRIQ URDU

آئی ایم ایف وفد کس کی اجازت سے چیف جسٹس کو ملا؟ نور عالم

شملہ معاہدہ:

آئی ایم ایف وفد کس کی اجازت سے چیف جسٹس کو ملا؟ نور عالم

قومی اسمبلی میں نور عالم خان نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے جواب دیا کہ وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت مانگا، چیف جسٹس نے ملاقات کا وقت دے دیا۔ فنانشل ڈسپلن میں عدلیہ کا کردار بہت اہم ہے۔ اسی لیے آئی ایم ایف وفد چیف جسٹس سے ملا۔

اگر چیف جسٹس نہیں چاہتے یا ملاقات کا وقت نہیں دیتے تو ملاقات نہ ہوتی۔  وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی مجبوریاں ہمیں مجبور کردیتی ہیں کہ ہم فیصلے نہیں لیتے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر غیر معیاری اشیاء ملتی ہیں۔ یہ ادارہ بینک کرپٹ ہوچکا ہے۔ بوجھ عوام پر پڑتا ہے۔ اس لیے ملازمین کو متبادل آپشنز دے رہے ہیں۔

امریکی اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے،خواجہ آصف

 

Exit mobile version