Site icon MASHRIQ URDU

آئی ایم ایف: منظوری پر 1 ارب ڈالرز ملیں گے: محمد اورنگزیب

aurang zaib

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آئی ایم ایف: منظوری پر 1 ارب ڈالرز ملیں گے: محمد اورنگزیب

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کچھ دن قبل آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کیا گیا۔ ہم نے آئی ایم ایف کے تمام بینچ مارکس پورے کیے۔ یہ پاکستان کا پروگرام ہے ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے ادارہ جاتی نظام بنا رہے ہیں۔ ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کو اب پائیدار معاشی استحکام میں بدلنا ہے۔ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آئی ایم ایف: 30 محکموں کے ساتھ مذاکرات کرے گا

Exit mobile version