آئی ایم ایف حکومت مذاکرات، مزید 7 مطالبات
آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مزید 7 مطالبات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تمام طے شدہ شرائط پر عملدر آمد کیا جائے، صوبائی حکومتیں اخراجات کم کرنے کے اقدامات کی تحریری ضمانت دیں۔
صوبائی حکومتیں بجٹ میں کاروبار کا ماحول بہتر بنانے کے اقدمات کو یقینی بنائیں۔ مرکزی و صوبائی حکومتیں بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی فراہم نہ کریں۔ صوبائی حکومتوں کو رائٹ سائزنگ کر کے نئی ملازمتوں پر پابندی عائد کرنا ہو گی۔
آئی ایم ایف حکومت مذاکرات
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کہا ہے کہ طے کردہ اہداف پر پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ان کا حصول یقینی بنایا جائے۔ طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے صوبے بجٹ کے اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بجلی، گیس چوری اور اسمگلنگ روکنے کےلیے وفاق اور صوبے مل کر عملی اقدامات کریں۔
آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ صوبے زرعی آمدن اور خدمات پر ٹیکس وصولی کےلیے لائحہ عمل کو بجٹ کا حصہ بنائیں۔