Site icon MASHRIQ URDU

آئندہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

فیول پرائس

بجلی صارفین آئندہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کے مہینے کے لیے کی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (یپرا) سی پی پی اے کی درخواست پر 27 نومبر کو سماعت کرے گا، جس میں قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔توانائی حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو آئندہ ماہ بجلی بلوں میں ریلیف مل سکتا ہے۔

Exit mobile version